بھارتیہ جنتا پارٹی کے قومی صدر امت شاہ کی آبائی ریاست گجرات میں کل دیر
رات ان کے قافلے پر ہاردک پٹیل کی قیادت والی پاٹی دار انامت آندولن سمیتی
(پاس) کے کچھ کارکنوں نے انڈے پھینک کر احتجاجی مظاہر کرنے کی کوشش کی۔مسٹر شاہ کل دیر رات راج کوٹ سے سوم ناتھ جارہے تھے اسی وقت جونا گڑھ کے
کیشود کے نزدیک پاس کے تقریباً دس
کارکنوں نے قافلے پر انڈے پھینکے اور
پاٹی دار زندہ باد اور پاٹی دار کو ریزرویشن دو جیسے نعرے لگائے۔ایک مقامی گجراتی آن لائن پورٹل کی رپورٹ کے مطابق پاس کے کارکنان رات
تقریباً ساڑھے بارہ بجے کیشود سے پانچ کلومیٹر دورسودرڈا بائی پاس کے نزدیک
قافلے پر انڈا پھینکنے کے بعد فرار ہوگئے حالانکہ قافلہ وہاں رکے بغیر
تیزی سے گذر گیا۔